اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اسلام آباد کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں ایم آر ائی کی تنصیب کامیابی سے مکمل کر لی گئی جو کل سے فعال ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم آر آئی مشین جرمنی سے درآمد شدہ ہے، اسپتال کی مشن 2021 سے غیر فعال تھی، دارالحکومت کے دیگر اسپتالوں میں اس کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

پمز انتظامیہ نے ستمبر 2020 میں ایم آر آئی خریداری کیلیے آرڈر دیا تھا جبکہ مشن کیلیے ایل سی اپریل 2021 میں کھولی گئی تھی۔ کورونا وبا کے باعث کمپنی نے ایم آر آئی ڈلیوری میں تاخیر کی ہے۔

اسلام آباد کے این آئی آر ایم کی ایم آر آئی 3 ماہ قبل خراب ہوئی۔ قومی ادارہ بحالی معذوراں میں ایم آر آئی 1996 میں نصب ہوئی تھی جو اپنی عمر پوری کر چکی ہے۔

قومی ادارہ بحالی معذوراں کیلیے مشن کی خریداری کی جا رہی ہے۔ نرم اسپتال کی نئی ایم آر آئی کیلیے فرم کو سپلائی آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ایم آر ائی نصب

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں