ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

’ڈیٹنگ‘ کے لیے وقت نہیں، زندگی میں شاہ رخ خان جیسا شخص آئے گا، مرونل ٹھاکر

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کا کہنا ہے کہ میرے پاس ’ڈیٹنگ‘ کے لیے وقت نہیں ہے۔

اداکارہ مرونل ٹھاکر حال ہی میں آدیوی سیش اسٹارر ’ڈکیت‘ میں دکھائی دیں اور جلد ہی ورون دھون کی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

اداکار دھنوش کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے وہ شہ سرخیوں میں رہی ہیں۔

تاہم اداکارہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ میرے پاس کسی سے ڈیٹ کرنے کا وقت نہیں کیونکہ کام نے مجھے مصروف رکھا ہوا ہے، اس قسم کی افواہیں میرے کردار کے قتل کے مترادف ہیں اور میرے کام کو متاثر کرسکتی ہیں۔

پریما دی جرنلسٹ کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران مرونل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایسی افواہیں سے پریشان ہوتی ہیں تو اداکارہ نے کہا کہ پہلے میں واقعی پریشان ہوجاتی تھی لیکن اب میں نے گالیاں نہ دینا سیکھ لیا ہے لیکن ایسی قیاس آرائیاں میرے کردار کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

مرونل نے کہا کہ میرے دماغ میں یہ آتا ہے کہ میں اپنے آپ کو بتاتی رہتی ہوں کہ یہ ماضی کی زندگی کا کرما ہے کچھ غلط جو میں نے کیا ہے اس لیے مجھے اس سب سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

یہ پڑھیں: مرونل ٹھاکر نے رنویر سنگھ کو اپنا ’لکی چارم‘ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ کسی کے کردار کو جب لوگ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں تو یہ دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جات ہے، میں اسکرین پر اپنے کام کے لیے مشہور ہونا چاہتی ہوں، یہ نہیں جاننا چاہتی کہ کس سے ڈیٹنگ کررہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس ڈیٹنگ کے لیے تو دور اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے بھی وقت نہیں ہے، مجھ پر برھوسہ کریں بالکل سچ کہہ رہی ہوں، اپنی ٹانگ کا علاج کرنے کا وقت نہیں ملا ذاتی زندگی تو بھول جاؤ۔

مرونل ٹھاکر نے کہا کہ جب میں واقعی محبت ہوگی تو خود ہی سب کو بتا دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں 90 کی دہائی میں پروان چڑھی ہوں اس لیے میرے نزدیک پیار کا خیال شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی محبت کی کہانیوں جیسا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں یقین رکھتی ہوں کہ ایک دن میری زندگی میں شاہ رخ خان جیسا کوئی شخص آئے گا، جو مجھے یہ محسوس کرائے گا کہ میں واقعی کاجول ہوں یا ان کی زندگی کی پریتی زنٹا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں