بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے کرکٹر یشسوی جیسوال کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مرونل ٹھاکر نے سوشل میڈیا پر یشسوی جیسوال کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
مرونل نے ویڈیو شیئر کرنے والے ایک اکاؤنٹ کے کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی، ریلیکس، مجھے دکھاؤ کہ ہم ساتھ کہاں ہیں؟ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ ان افواہوں کو سچ کیسے مان سکتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا ک ملک میں اور بھی کتنے اہم مسائل ہیں۔ جین زی سے کچھ سیکھیں اور درست مسائل پر ویڈیوز بنائیں، آپ کو زیادہ ویوز ملیں گے۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
واضح رہے کہ 34 سالہ مرونل ٹھاکر اور بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب یہ دونوں ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک ہی کیفے سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل مرونل ٹھاکر کا نام 2025 میں ساؤتھ کے اسٹار دھنوش کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ یہ قیاس آرائیاں اگست 2025 میں اس وقت شروع ہوئیں جب مرونل اپنی فلم سن آف سردار 2 کے پریمیئر کے موقع پر دھنوش سے گرمجوشی سے ملنے کے لیے آگے بڑھیں۔


