مہندرا سنگھ دھونی بھارت کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار -
The news is by your side.

Advertisement

مہندرا سنگھ دھونی بھارت کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

نئی دہلی : مہندرا سنگھ دھونی بھارت کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے، ویرات کوہلی تینوں فارمیٹ میں بھارت کی قیادت کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ایم ایس دھونی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دی، جنوری میں انگلینڈ سے ہوم سیریز کے دوران دھونی بطور وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم کو دستیاب ہوں گے، اسکواڈ کا اعلان جنوری کو کیا جائے گا۔

دریں اثنا بھارتی بورڈ نے بطور کپتان خدمات پر دھونی کو خراج تحسین ادا کیا ہے۔

ms

دھونی کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے اسے ایک اچھا فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنایا جانا چاہئے۔ کپل دیو کہتے ہیں مہندرا سنگھ دھونی بہت بڑے کپتان تھے مگر نوجوانوں کو موقع دینا بہت اچھا فیصلہ ہے۔

ویرات کوہلی تینوں فارمیٹ میں بھارت کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ دھونی کی قیادت میں بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی اپنے نام کی، دوہزار چودہ میں دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہا تھا۔

واضح رہے کہ دھونی نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں 2007میں شمولیت اختیار کی تھی،انہوں نے90 ٹیسٹ ، 283 ون ڈے اور 73 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔بھارتی ٹیم نے دھونی کی قیادت میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، دھونی کی بدولت بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی پہنچی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں