جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

دھونی کا بطور ٹکٹ کلیکٹر کام کرنے کا لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا بھارتی ریلوے میں بطور ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی براڈ کاسٹر نے بھارت کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں تقرری کا خط شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

دھونی بطور بھارتی ٹیم میں کھیلنے سے قبل ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، جس کا انہوں نے کئی پروگرامز میں برملا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ایم ایس دھونی، ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں بھی سشانت سنگھ راجپوت کو بطور ٹکٹ کلیکٹر کام کرتے دکھایا گیا تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر واحد کپتان ہیں جنہوں نے 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ جبکہ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی بھارت کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ دھونی آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کو بھی 5 ٹائٹلز جتوانے والے بھی پہلے کپتان ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں