منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

نوازشریف کی رپورٹس کسی کے ساتھ شیئرنہیں کرسکتے‘ ڈاکٹرعاصم حمید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو پنجاب حکومت کی ہدایت پرتمام سہولتیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا کہ نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پرانی رپورٹس دیکھ کربورڈ آئندہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

ایم ایس جناح اسپتال نے کہا کہ کل ایکو ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس آگئی ہیں، رپورٹس کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔

ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا کہ تمام ٹیسٹوں کی رپورٹیں محکمہ داخلہ کو بھیج دی ہیں، نوازشریف کومنتقل کرنے کا اختیارحکومت کے پاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سرکای ملازم نہیں ، میڈیکل بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے۔

نوازشریف سے شہبازشریف اورمریم نوازکی ملاقات

یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں