site
stats
سندھ

خیرپور، ایم ایس سی فائنل کی طالبہ لاپتہ

خیرپور: شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی میں ایم ایس سی فائنل کی طالبہ فوزیہ پروین لاپتہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عبد اللطیف بھٹائی یونیورسٹی کی طالبہ فوزیہ پروین دو دن سے لاپتہ ہے اور اہل خانہ سے طالبہ کا کوئی رابطہ نہین ہوسکا ہے جب کہ موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی فائنل کی طالبہ فوزیہ پروین 2 دن سے لا پتہ ہیں جس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جب کہ طالبہ کی ہم جماعت طالبات بھی اس کی گمشدگی سے نا واقف ہیں۔


*مجھے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا: نورین لغاری


ایس ایس پی خیر پور پولیس اظفر مہیسر نے بتایا کہ طالبہ کی گمشدگی کی ابتدائی رپورٹ درج ہو گئی ہے جس کے بعد معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور طالبہ کے موبائل فون کال ڈیٹا رپورٹ کے بعد حقائق معلوم ہوں گے۔

دوسری جانب طالبہ فوزیہ پروین کے بھائی وسیم کا کہنا تھا کہ میری بہن کا مذہبی انتہا پسندی کی طرف کوئی رجحان نہیں تھا اس کی گمشدگی سے گھر والے نہایت پریشان ہیں۔


*پریشان نہ ہوں، خلافت کی سرزمین پر خیریت سے ہوں، لاپتا طالبہ کا پیغام


خیال رہے اس سے قبل حیدر آباد کی رہائشی نورین لغاری بھی اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور چند ماہ بعد لاہور میں دہشت گرد کے خلاف کارروائی میں ایک گھر سے برآمد ہوئی تھی جب کہ دہشت گرد مارے گئے تھے اور نورین کو اگلے روز خود کش حملہ بھی کرنا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top