پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے دوبارہ پرکشش بن گئی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مورگن اسٹینلے فرنٹیئر مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں شامل کرلیا گیا ، فرنٹیئر انڈیکس کمپنیوں میں 2.5ارب ڈالرتک سرمایہ کاری ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کےلیےدوبارہ پرکشش بن گئی ، مورگن اسٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کی منظوری دے دی۔
مورگن اسٹینلے نے حبیب بینک لمیٹیڈ اور لکی سیمنٹ سمیت تین کمپنیوں کو ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس میں برقرار رکھا ہے۔
مورگن اسٹینلے فرنٹیئر مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں شامل کمپنیوں میں ڈھائی ارب ڈالر تک غیر ملکی سرمایہ کاری ہوتی ہے۔
اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری آنےسےڈالرکےمقابلےمیں روپےپردباؤکم ہوگا اور غیرملکی سرمایہ کاری سےاسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہے گا۔