میلان: یورپین ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ جسٹن بیبر کے نام -
The news is by your side.

Advertisement

میلان: یورپین ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ جسٹن بیبر کے نام

میلان: ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ جسٹن بیبر نے جیت لیا، رنگارنگ تقریب میں ہالی وڈ کے معروف سنگرز نے شاندار پر فارمنس سے چار چاند لگا دئیے۔

اٹلی کے شہر میلان میں ستاروں سے بھری جھلملاتی شام سجی، ایم ٹی وی ایوارڈ کی رنگارنگ شام میں میوزک انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایم ٹی وی وڈیو میوزک ایوارڈز کا میلہ کینیڈین سنگر ’’جسٹن بیبر ‘‘ نے لوٹ لیا، جہنوں نے سال کے بہترین گلوکار کے ساتھ پانچ ایوارڈ ز جیتے.

معروف گلوکارہ کا ایوارڈ ریحنا نے حاصل کیا جبکہ بہترین پاپ سنگ کیلئے ایوارڈ ون ڈائریکشن کو دیا گیا، رنگارنگ شام کو معروف پاپ سنگرز نے اپنی پَرفارمنس سے مزید دلکش بنا دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں