نیویارک : امریکا میں ایم ٹی وی ایوارڈزکا رنگا رنگ میلہ سجا، گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے چارایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا۔
میوزک کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ایم ٹی وی ایوارڈز کے میلے کا اہتمام کیا گیا، حسین رنگین شام ٹیلر سوئفٹ کے نام رہی، خوبصورت گلوکارہ نے بیسٹ فی میل ویڈیو اور بیسٹ پوپ سنگر آف دی ایئر سمیت چار ایوارڈز حاصل کئے۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانے ’بیڈ بلڈ‘ پر ایوارڈز کی شام کا سب سے بڑے ایوارڈ ویڈیو آف دی ائیر حاصل کیا جبکہ سوئفٹ کے گانے ’بلینک اسپیس‘ کو بہترین فیمیل ویڈیو اور بہترین پوپ ویڈیو کے ایوارڈز سے بھی نواز گیا۔
ایوارڈ شو کی رنگینیاں رات بھر عروج پر رہیں اور ہر سال کی طرح اس بار بھی ایوارڈ کی شام ہلے گلے اور موج مستی سے بھرپور رہی، دھمال کے ساتھ سنگرز کی شاندار پر فارمنسز نے کمال کیا۔
برونو مارس اور مارک رونسن کے گانے اپ ٹاوٴن فنک کو بہترین میل ویڈیو کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین ہپ ہاپ ویڈیو کا ایم ٹی وی ایوارڈ اپنے نام کیا۔