تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

معمر رانا نے بیٹی کی منگنی میں جذباتی ہونے کی وجہ بتا دی

بیٹی کی تقریب منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا جذباتی ہوگئے۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ سپراسٹار معمر رانا نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تقریب میں لی گئی دلکش تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے اسٹیج کی جان بڑھ رہے ہیں۔

اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘بیٹی کا اسٹیج پر میرا ہاتھ تھام کر اس طرح چلنا میرے لیے سب سے زیادہ جذباتی لمحہ اور قریب کا سب یادگار حصّہ تھا کیوں کہ اب اس کی زندگی میں میری جگہ کوئی اور لے گا’۔

اگر معمر رانا کی ان تصاویر کو باپ بیٹی کے رشتے کی زبردست عکاسی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

معمر رانا کی بیٹی کی منگنی، متعدد شوبز شخصیات شریک

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی معمر رانا نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تقریب منعقد کی تھی جس میں اداکارہ ریما، شان، جان ریمبو، جویریہ سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -