تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

حسنی مبارک کی موت کس وجہ سے ہوئی؟ میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی

قاہرہ: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں اُن کی موت کی وجہ بیان کی گئی ہے۔

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 25 فروری 2020 کو 91سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ آخری وقتوں میں فالج کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ بدھ کے روز سابق صدر کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس کے بعد اُنہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا میں بتایا گیا تھا کہ سابق صدر کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جہاں انہیں مصنوعی طریقے سے سانس فراہم کی جارہی تھی۔

حسنی مبارک 1981 سے 2011 (تیس سال تک) مصر کے صدر رہے، بعد ازاں اُن کے خلاف احتجاج شروع ہوا تو انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ سابق صدر پر کرپشن کے الزامات تھے۔

حسنی مبارک کی ایک ماہ طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حسنی مبارک کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی جس کے مطابق مصر کے سابق صدر کی موت ہارٹ اٹیک اور گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک91سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مرحوم صدر کا اقتدار سال 2011میں اس وقت اختتام پذیر ہوا جب عوام ان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی، پورے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور  ان پرتشدد مظاہروں میں 239 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -