The news is by your side.

Advertisement

مبشرکھوکھر قتل کیس، مرکزی ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور : صوبائی وزیر کے بھائی مبشرکھوکھر قتل کیس میں پولیس حکام نے مرکزی ملزم  ناظم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا  ، پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے سچ اورجھوٹ کا تعین کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے معاملے پر ملزم ناظم سے سچ اگلوانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں سی آئی اےپولیس حکام نے فرانزک سائنس ایجنسی سے رابطہ کرلیا ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا جائے گا اور پولی گرافک ٹیسٹ کےذریعے سچ اور جھوٹ کا تعین کیا جائے گا۔

سی آئی اے پولیس کوخدشہ ہے کہ ملزم نے ممکنہ طور پر کسی کی ایما پر مبشرکھوکھر کو قتل کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے مبشرکھوکھر قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ جیل تک لے جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ناظم جیل میں کن لوگوں کےساتھ رہا چیک کیاجائے گا، جن کےساتھ چکی کاٹی ان کی پروفائل بھی چیک کی جائےگی جبکہ ملزم جیل سے باہر آنےکےبعدکن سےملاتفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔

گذشتہ روز حراست میں لیے گئے تیسرے ملزم بابر نے مرکزی ملزم ناظم کو شادی ہال کاراستہ بتانےکااعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ناظم نےمجھ سےشادی میں جانےکیلئےراستہ پوچھاتھا، مجھے نہیں پتہ تھاناظم مبشرکھوکھرکوقتل کرنےجا رہاہے۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اےپولیس جیوفینسنگ کی مددسےکیس کوسلجھانےمیں مصروف ہے، سائنسی طریقہ سےوجوہات تلاش کر کےواقعہ کی کڑیاں ملائی جائیں گی، قتل کی اصل وجوہات تک جلدپہنچ جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں