The news is by your side.

Advertisement

نامور بھارتی موسیقار چل بسے

سنتور کے استاد اور صوفی مترجم بھجن سوپوری 74 برس کی عمر میں گروگرام میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھجن سوپوری کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ موسیقار کا انتقال گروگرام کے فورٹس اسپتال میں ہوا۔

ایک خاندانی ذرائع نے بتایا کہ "ان کی آخری رسومات کل جمعہ کی دوپہر ادا جائیں گی۔

فائل فوٹو

واضح رہے کہ بھجن سوپوری 1948 میں سری نگر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں دوہری ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ، وہ روایتی ہندوستانی آلات اور سنتور دونوں میں مہارت رکھتے تھے۔

وہ ’سنت آف دی سنتور’ کے نام سے جانے جاتے تھے انہیں ہندوستانی موسیقی کے لیے پدم شری اور سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں