جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

تنازعات کے شکار مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تنازعات کے شکار مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر خواجہ سرا کے ساتھ ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ٹک ٹاک میوزک ویڈیو میں عبدالقوی ہاتھ باندھے خواجہ سرا کے ساتھ کھڑے مسکرا رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواجہ سرا شنایا گل کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی میرے باپ کی عمر کے ہیں، میرے ہی اصرار پر انہوں نے ویڈیو بنانے کی اجازت دی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی ہاتھ باندھے تصویر بنوانے کے انداز میں کھڑے لیکن خواجہ سرا شنایا ان کے ارد گرد گھوم رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ماضی کی مشہور بھارتی فلم ’تری دیو‘ کے مشہور گیت ’رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا‘ کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

مفتی عبدالقوی نے ویڈیو وائرل ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر عام لوگوں کے ساتھ تصویر بنوانے پر اعتراض نہیں کرتا اور خوش دلی سے ان کے ساتھ تصویر بنواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں تصویر بنواتے ہیں اور اس کو فوٹو شاپ پر ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں لیکن میں ایسے لوگوں کی پرواہ نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کی مرحوم ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا، جس کے بعد قندیل بلوچ کے بھائی نے انہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں