تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

بھارت آگ کے ساتھ مت کھیلے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر کا انتباہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دفعہ 35A کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے ذریعے آگ سے کھیلنے سے باز رہے کیوں کہ بھارت کا یہ اقدام پورے مقبوضہ علاقے میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں آئین میں ترمیم کے ذریعے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبیدل کرنے کے بھارتی حکومت کے منصوبے کے بارے میں میڈیا کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 35Aکی منسوخی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی ہر ممکن مزاحمت کی جائیگی، بھارتی پولیس نے پوری وادی کشمیر میں مساجد، امام صاحبان اور انکی انتظامی کمیٹیوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس سرینگر نے زونل ایس پیز کے نام جاری ایک حکمنامہ میں انہیں اپنے متعلقہ علاقوں میں موجود مساجد کی فہرست اور تمام ضروری تفصیلات فراہم کرنے کی ہدیت کی ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر بڑی پیمانے پر زیر گردش اس حکمنامے سے ان خدشات کو فروغ ملا ہے کہ بھارت دفعہ 35Aجس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے کو منسوخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -