مفتی منیب نے مدارس کے خلاف کاروائی کو یکطرفہ قراردےدیا -
The news is by your side.

Advertisement

مفتی منیب نے مدارس کے خلاف کاروائی کو یکطرفہ قراردےدیا

کراچی: علماء کونسل کی پریس کانفرنس سے خطاب میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مدارس کوخصوصی طورپرنشانہ بنایا جانا یکطرفہ سوچ ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ملک پہلےہی انتشارکاشکارہےمزیدانتشارنہ پھیلایاجائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک سے دہشت گردی کا مکمل طورپرخاتمہ ہوگیا ہے۔

مفتی منیب کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزتقاریرپرپابندی عائد کی جانی چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف مدارس کے خلاف کاروائی معتصبانہ عمل ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں