بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کے سبب کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اہلخانہ نے عوام سے مفتی منیب الرحمان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی سے متاثرہ مچھر جرثومے کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے، اور یہ وائرس مخصوص مچھر سے انسانوں کو منتقل ہوتا ہے، ڈینگی لاروا صاف کھڑے پانی میں افزائش پاتا ہے، اس لیے ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاروے کی افزائش روکنی ہوگی۔ قومی ادارہ صحت نے اسپتالوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

یہ پڑھیں: کراچی ڈینگی کی لپیٹ میں، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

دنیا میں چار اقسام کا ڈینگی وائرس پایا جاتا یے، اور سالانہ 50 تا 100 ملین افراد ڈینگی کا شکار بنتے ہیں، ڈینگی کے 1 فی صد مریضوں کی بیماری پیچیدگی اختیار کرتی ہے، یہ وائرس پاکستان کے قریباً ہر علاقے میں پایا جاتا ہے، ڈینگی کی بروقت تشخیص اور علاج پیچیدگی سے بچاتی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ڈینگی بخار کی پیچیدگی سے شرح اموات میں اضافہ ممکن ہے، علامات میں بخار، گلہ خرابی، جسم اور سر درد، قے شامل ہیں، مریض کو 3 تا 14 روز کے لیے زیر علاج رکھا جاتا ہے، مریض میں خون کے نمونے سے ڈینگی کی تشخیص کی جاتی ہے، ڈینگی کے مریض کو الگ رکھ کر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں