The news is by your side.

Advertisement

ممتاز عالم دین مفتی نعیم کراچی میں سپرد خاک

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی نعیم کو جامعہ بنوریہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مفتی نعیم کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے جامعہ بنوریہ میں پڑھائی، جس میں علمائے کرام،سیاسی وسماجی شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مفتی نعیم کو جامعہ بنوریہ کے قبرستان میں والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم کراچی میں انتقال کرگئے تھے، مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

مفتی نعیم سائٹ ایریا میں واقعے جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے جہاں 52 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیر تعلیم ہیں، مرحوم نے سوگوران میں بیوہ،3 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں