پشاور (20 مارچ 2026): جامع مسجد قاسم خان میں جمعرات کو مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد عید سے متعلق اعلان کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ کابلی میں واقع جامع مسجد قاسم خان میں غیر سرکاری مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی کا شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا، جس کے بعد عید سے متعلق اعلان کیا گیا۔
مفتی پوپلزئی طبیعت ناسازی کی بنا پر اس اجلاس میں شریک نہ ہوسکے اور اجلاس کی صدارت مولانا خیر البشرر نے کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر چاند نظر نہ آنے اور 30 روزے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق یکم شوال 21 مارچ ہفتے کے روز ہوگی اور عیدالفطر کا تہوار مذہبی اور روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں ہوا جس میں کہیں سے بھی چاند کی شہادت موصول نہ ہونے پر عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


