تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شہر قائد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،مفتی سلیم اللہ زخمی

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر نامعلوم دہشت گرد منظم ہونے لگے ہیں اور انہوں نے اپنے مذموم کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت مفتی سلیم اللہ کے نام سے کی گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمی مفتی سلیم اللہ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں مفتی سلیم اللہ کے ساتھ ان کی اہلیہ سمیت دوخواتین بھی موجود تھیں تاہم خوش قسمتی سے وہ فائرنگ سے محفوظ رہیں۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی سلیم اللہ پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ منگھوپیر میں واقع اپنے مدرسے جارہے تھے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مفتی سلیم اللہ زخمی ہوئے اور انہیں بازو اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں، واقعے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مفتی سلیم اللہ کو دو گولیاں لگی ہیں اور انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا اس کے پیچھے کچھ اور محرکات ہیں، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کون تھے؟

یاد رہے کہ گذشتہ سال دس اکتوبر کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع شمع شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل اور ڈرائیور مقصود احمد زخمی ہوئے تھے۔

مولانا عادل کو زخمی حالت نجی اسپتال جب کہ ڈرائیور کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر سیمی جمالی نے ڈرائیور جب کہ نجی اسپتال کے ترجمان نے مولانا عادل کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -