تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کیخلاف جہاد کا فتویٰ محض مغالطہ ہے، مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد : مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ کالعدم ٹی ٹی پی مسلمان ملک کے خلاف جہاد کا فتویٰ کیسے استعمال کرسکتی ہے؟ پاکستان کیخلاف جہاد کا فتویٰ محض مغالطہ ہے۔

یہ بات انہوں نے اداری تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام پیغام پاکستان میثاق وحدت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان مسلمان ریاست ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کا دستور اس کے مسلمان ہونے کی گواہی دیتا ہے،یہ دستور ایسا ہے جو دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی ریاست کے خلاف کوئی بھی مسلح کارروائی کھلی بغاوت ہے، ریاست پاکستان کے خلاف کوئی مسلح کارروائی ناجائز اور حرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علماءکرام پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مسلح کارروائی کی تائید نہیں کرسکتے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نورولی سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ حضرات نے20سال تک اسلحہ اٹھایا، بچوں،خواتین، علماء کو بھی نہیں بخشا۔

انہوں نے کہا کہ آپ خود بتائیں کہ کیا20سال کی اس مسلح جدوجہد سے کوئی ادنیٰ سی تبدیلی بھی آئی؟ اب آپ کیوں اس بات پر مصر ہیں کہ مسلمانوں کیخلاف بندوق مسلسل اٹھائے رکھیں۔

مفتی تقی عثمانی نے بتایا کہ میری گفتگو کے بعد نور ولی اور ان کے رفقاء نے کہا کہ آپ کی باتیں سمجھ آگئی ہیں، مجھے یاد ہے کہ نور ولی نے اس کے بعد کہا تھا کہ اب ہم ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔

مفتی اعظم نے کہا کہ نور ولی نے علماء سے رہنمائی کیلئے جو بیان جاری کیا ہے وہ رہنمائی ان کو فراہم کی جاچکی ہے، نورولی سے براہ راست گفتگو ہوئی ہے جس میں کوئی واسطہ بھی نہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نور ولی کے علماء سے رہنمائی کے مطالبے سے حیران ہوں، بےشک ہم نے امریکا اور روس کیخلاف جہاد کے فتوے دیے اور اب بھی قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ آپ لوگ کسی مسلمان ملک کے خلاف جہاد کا فتویٰ کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟ پاکستان کیخلاف جہاد کے مغالطے سے جتنا جلدی باہر نکل آئیں بہتر ہے۔

Comments

- Advertisement -