قومی ٹیسٹ فاسٹ بولر محمدعباس کا ہیمپشائر کرکٹ سے معاہدہ طے پا گیا۔ فاسٹ بولر رواں برس انگلش کاؤنٹی کھیلیں گے۔
محمدعباس 7 میچز کیلئے ہیمپشائر کو دستیاب ہوں گے وہ 23 اپریل تک ہیمپشائر کرکٹ کےہمراہ رہیں گے۔
ہیمپشائر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے فاسٹ بولر کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے جب کہ محمد عباس نے بھی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دلی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
The man of the moment! 😁🙌
Looking forward to having you with us, @Mohmmadabbas111! 👌 pic.twitter.com/yw2aUHLbOZ
— Hampshire Cricket (@hantscricket) March 4, 2021
ویڈیو بیان میں بولر نے کہا کہ مجھے ہیمپشائر میں شامل ہونے پر واقعی خوشی ہے اور میں اس سمر سیزن میں ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔
اس سےقبل محمدعباس 2 سال تک لیسٹر شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پیسر لیسٹر شائر کی جانب سے 2 سیزن میں 19 میچوں کے دوران 79 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔