ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پاکستانی طلبہ نے انڈونیشیا میں حفظ قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (07 دسمبر 2025): شہر قائد سے تعلق رکھنے والے حفظ قرآن کے دو طلبہ حافظ محمد ابوبکر اور محمد فضل حلیم نے انڈونیشیا میں حفظ قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کو بڑا اعزاز دلا دیا۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ’انٹرنیشنل مسابقہ حفظ القرآن الکریم‘ میں 10 برس کے پاکستانی نابینا بچے حافظ محمد ابوبکر نے بھی شرکت کی، اور میدان مار لیا۔

کیٹگری 2 میں حفظ القرآن 10 پاروں میں حافظ محمد بن ابوبکر نے اوّل پوزیشن حاصل کی، اور پاکستان کے لیے ایک اعزاز حاصل کیا، ابو بکر کے والد کراچی کی ایک مسجد میں خادم ہیں، ابوبکر نے اسلامی ممالک کے طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی، وہ کراچی کے مدرسہ دار الاصلاح للتحفیظ والتجوید کا طالب علم ہے۔

طالب علم ابوبکر کے استاد اور مدرسہ کے مہتمم قاری اصلاح اللہ صادق نے اس کام یابی پر پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔

مکمل حفظ القرآن مع مقدمة الجزری کی کیٹیگری 5 میں پاکستان کے فضل حلیم نے پوری دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی، یہ اس مقابلے کی سب سے بڑی کیٹگری تھی اور سب سے مشکل بھی۔

رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام جکارتہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے اس مسابقہ میں مختلف کیٹگریز کے حفاظ نے حصہ لیا ۔ جس میں کیٹگری 1: 5 پاروں کا حفظ، کیٹگری 2: 10 پاروں کا حفظ، کیٹگری 3: 20 پاروں کا حفظ، کیٹگری 4: 30 پاروں کا مکمل حفظ، اور کیٹگری 5 : مکمل 30 پاروں اور ساتھ ساتھ تجوید کی کتاب مقدمة الجزری کا مکمل حفظ شامل تھا۔

+ posts

فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں