جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

محمد علی درانی کا مشرق وسطیٰ میں بھارتی جاسوسوں کا اسرائیل کے لیے کام کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے مشرق وسطیٰ میں بھارتی جاسوسوں کا اسرائیل کے لیے کام کرنے کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے آر وائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بھارتی جاسوس بھارت نہیں، اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں، سعودی عرب ودیگر خلیجی ممالک کو اپنی سرزمین سے بھارتی جاسوسوں کو نکالنا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک سعودی معاہدے کے بعد مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو کچھ چیزیں کرنی چاہئیں، سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں بھارتیوں کو اہم پوزیشنز پر لگایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں بھارتی ملازمین مشرق وسطیٰ میں رہ کر جاسوسی کر رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں بھارت کے ذریعے ایسا ہی جاسوسی نظام بنایا جا رہا ہے، جیسا ایران میں تھا، ایران میں بھارتیوں کے ذریعے ہی اسرائیل نےجاسوسی کا نظام بنایا ہوا تھا۔

محمد علی درانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودیہ معاہدے کی طرح اسرائیل بھارت کےدرمیان بھی معاہدہ ہوگا، اب بھی کچھ پتہ نہیں قطر پر جو حملہ ہوا اس میں بھارتی جاسوسوں کا کردار ہو، مشرق وسطیٰ میں موجود بھارتی ان ممالک کے لیے اسٹرٹیجک تھریٹ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں جو ڈرونز بھارت کی جانب سے آتے تھے، وہ اسرائیل ہی کے تھے، پاکستان کے ریٹائرڈ فوجیوں کی ٹریننگ اورمہارت کومسلم امہ کیلئے استعمال کیا جائے، مسلم ممالک کو علیحدہ فورس بنانی چاہیے، جس کیلئے پاکستانی ریٹائرڈ فوجی بہترین ہوں گے۔

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں