عظیم باکسر محمد علی کی تدفین کی تیاریاں تیزی سے جاری -
The news is by your side.

Advertisement

عظیم باکسر محمد علی کی تدفین کی تیاریاں تیزی سے جاری

عظیم باکسر محمد علی کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کے جنازے کو نامور شخصیات کاندھا دیں گی۔ ترک صدر طیب اردگان تدفین میں شرکت کریں گے۔

محمد علی کی تدفین کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ لیجنڈ باکسر کے آبائی علاقے لوئی ویل میں 30 ہزار سے زائد لوگوں کو شرکت کے پاسز جاری کیے جائیں گے۔

ali-3

ali-2
محمد علی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں پہنچایا جا رہا ہے

محمد علی کی زندگی پر بننے والی فلم آئی ایم علی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ، سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن لینوکس لوئس، قریبی دوست جان گریڈی اور اہل خانہ کے چند افراد محمد علی کے جنازے کو کاندھا دیں گے۔

عظیم باکسر محمد علی کے 10 مشہور اقوال *

تدفین کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے دعائیہ تقریب سے ہوگا جس کے بعد جمعہ کو ان کے جنازے کو جلوس کی شکل میں مرکزی شاہراؤں سے گزارتے ہوئے بڑے ہال میں لے جایا جائے گا اور نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

ali-1
محمد علی کی تدفین کے لیے مختص جگہ

سابق امریکی صدر بل کلنٹن تدفین کے موقع پر آخری الفاظ ادا کریں گے۔ ترک صدر طیب اردگان بھی تدفین میں شرکت کریں گے۔

محمد علی تین جون کو سانس کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے پارکنسن کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں