تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کینیڈا میں محمد علی جناح پارک کا افتتاح

اوٹاوا: کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ونی پیگ میں پہلے قائد اعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح کردیا۔

کینیڈا میں قائد اعظم محمد علی جناح پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر طارق عظیم نے کہا کہ پارک کے افتتاح کریڈٹ پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کو جاتا ہے۔

پارک کے افتتاح کے موقع پر کینیڈا سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، طارق عظیم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے والے ہمارے بانیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا لمحہ ہے۔

طارق عظیم نے بتایا کہ ونی پیگ پاکستانی کمیونٹی اپنے ملک کی ثقافت اور اچھے تاثر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، ونی پیگ کی برادری پاکستانی ثقافت اور مثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی میلوں کا انعقاد کرتی ہے۔

جناح پارک کے قیام کے لیے چلائی گئی مہم کے سربراہ راشد باہری نے کہا کہ پارک کا افتتاح شاندار اقدام ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے دلوں میں بستے ہیں، جناح پارک آنے والی نسلوں کو قائد اعظم محمد علی جناح کی یاد دلاتا رہے گا۔

پی ایس اے کے صدر مسرور خان نے کہا کہ پارک کا افتتاح کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں کے ایک بڑا دن ہے، پارک کا نام جناح رکھنا اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی اپنے عظیم لیڈر سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

سٹی کونسلر جینس لیوک کا کہنا تھا کہ میں بہت خوشں ہوں اور پارک کے لیے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، پارک کے قریب ایک کرکٹ گراؤنڈ بھی بنائیں گے، جہاں لوکل ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -