تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

محمد علی سدپارہ نے نیپال کی 8463 میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “سر کرلی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے8463میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “سر کرلی، کوہ پیما کی مہم کیلئے پاک فوج نے محمدعلی سدپارہ کو تعاون فراہم کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے8ہزار میٹرز سے بلند7چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا بھی اعزازحاصل کرلیا ، محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 24مئی کی صبح ماؤنٹ مکالو کو سر کیا۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مکلو چوٹی دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے، محمد علی سدپارہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے اب تک سات بڑی چوٹیاں سر کی ہیں،کوہ پیما کی مہم کیلئے پاک فوج نے محمد علی سدپارہ کو تعاون فراہم کیا تھا۔

ماؤنٹ مکالو سر کرنے کے بعد محمد علی سد پارہ نے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری سے رابطہ کیا، جنہوں نے کردار حیدری نے 8ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کے نئے اعزاز پر مبارک باد دی ۔

اس موقع پر علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں ، پاک فوج کے تعاون سے دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے گزشتہ سال 2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی تھی ، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔

محمد علی سدپارہ کو موسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک، جی ون، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

اس سے قبل گلگت بلتستان کے ہی ایک نامور سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما حسن سد پارہ دو سال قبل دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -