اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

عامر کی کل پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ : پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر پانچ سال بعد کل انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں‌ محمد عامر کی تمام رکاوٹیں دور کرنے کے بعد میدان میں بھرپور واپسی ہورہی ہے، بنگلہ دیش پریمئیر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عامر نے اس کا ٹریلر بھی دکھادیا۔

عامر نے دو ہزار نو میں دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنی تباہ کن بولنگ سے پاکستان کو کئی کامیابیاں دلائیں، عامر کی گھومتی گیندوں نے اچھے اچھوں کی چھٹی کردی۔

پاکستان پریمئیر لیگ کی نیلامی میں بھی سب کی نظریں عامر پر ہی تھیں، عامر ایک بار پھر دنیا کرکٹ میں تہلکہ مچانے کے لئے آرہے ہیں، کیوی بیٹسمینوں نے بھی عامر کو ٹارگٹ کیا ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تمام تر نظریں عامر کی تیزی پر ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں