site
stats
کھیل

چیف سلیکٹر اور کوچ عامر کو دوبارہ ٹیم میں لینے پر متفق

لاہور: بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاندار پرفارمنس سے محمد عامر کی قسمت کھل گئی، ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر نے عامرکی واپسی کا اشارہ دے دیا.

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ وقار یونس نے کہا کہ نئے لڑکے ٹیم میں آتے ہیں تو تجربات بھی کرنے پڑتے ہیں نئے لڑکوں کو ٹیم میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا، وقار یونس نے چیف سلیکٹر کے سے اختلافات کی خبروں کے بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے سزا پوری کرلی ہے اسے ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔

وقار یونس چیف سلیکٹر ہارون رشید نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے۔

ہارون رشید نےکہا کہ پاکستان کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل اسٹرکچر میں بہت فرق ہے، جس کی وجہ سے ٹیلنٹ کو پرفارم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top