The news is by your side.

Advertisement

محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کے لیے ویزے کی درخواست جمع

لاہور: پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کے لیے ویزے کی درخواست جمع کروادی۔ انہیں آئندہ ہفتے ویزا ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کے لیے ویزے کی درخواست برطانوی ہائی کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عامر کی ویزا درخواست اور بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرتے ہوئے تمام تر تقاضے پورے کر لیے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ عامر کے معاملے پر خصوصی توجہ دینے اور ہمدردانہ غور کی اپیل کی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن سے مثبت جواب ملا ہے اور ایک ہفتے میں محمد عامر کا ویزا بھی مل جائے گا۔

محمد عامر کے برطانیہ کے ویزے پر خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کیوں کہ برطانیہ سے ڈی پورٹ شخص یا کرمنل کیس میں ملوث افراد کو 10 سال تک برطانیہ کا ویزا نہیں دیا جاتا۔

واضح رہے کہ 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باؤلر محمد آصف اور محمد عامر کو 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال مکمل ہوئی جس کے بعد عامر کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی تاہم سلمان بٹ اور آصف کو فوری طوری پر روک دیا تھا۔

محمد عامر کی دورہ برطانیہ کے لیے ٹیم میں شمولیت کا انحصار ویزا کے حصول سے مشروط ہے کیونکہ اسی ملک میں ان کو اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 6 ماہ قید ہوئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں