لاہور: کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹرز بحالی پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ان کاکسی سے کوئی تنازع نہیں،ٹیم میں جلد واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔
محمد عامر نے بحالی پروگرام کے سلسلے میں فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں میں خون کا عطیہ دیا، عامر نے بچوں میں اپنے آٹوگراف والے بیٹ اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پابندی کے پانچ سال بہت مشکل سے گزارے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اچھی کرکٹ کھیل کر بہتر زندگی گزارنا چاہتے ہیں، مشکل وقت میں سب نے سپورٹ کیا، وہ کرکٹرز بحالی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔