ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

حکومت کا نیا پلان: کمرشل بینکوں اور دیگر ذرائع سے مالی سپورٹ لینے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (14 اپریل 2026): پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے کمرشل بینکوں اور دیگر ذرائع سے رابطوں پر غور کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے پیش نظر حکومت تمام دستیاب آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ مالی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ 27 مارچ تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 16.4 ارب ڈالر کی سطح پر تھے، جو اس وقت تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت تمام بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے گا۔

وزیراعظم کا امریکا، ایران مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے یورو بانڈز، سکوک اور پانڈا بانڈز کے اجرا پر غور کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی اگلی قسط جلد موصول ہونے کی توقع ہے، جس سے زرمبادلہ ذخائر کو مزید سہارا ملے گا۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں