تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

روشن خیال اقدامات پرالقاعدہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دھمکیاں

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی اصلاح پسندی اور دورجدید کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی پاداش میں القاعدہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے لادینی اقدامات سے باز رہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہادی تنظیم القاعدہ نے اپنے ایک تازہ بیان میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈارئیونگ کی اجازت دینے کے علاوہ سینما گھروں پر عائد پابندیوں کو اٹھانے جیسے اقدامات سے باز آجائیں۔

القاعدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  شہزادہ محمد بن سلمان کے نئے دور میں مساجد کو مووی تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے اماموں کی کتابوں کا متبادل مشرق اور مغرب کے مُلحدوں اور لا دینوں کی لغویات کو قرار دیا ہے اور اخلاقی گراوٹ اور کرپشن کے لیے دروازے کھول دیئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

اس کے علاوہ القاعدہ کی جانب سے جاری بیان میں گزشتہ ماہ جدہ میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے جس میں مرد و خواتین کا مخلوط اجتماع ہوا تھا اسے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کی چند سخت گیر پالیسیوں کو تبدیل اور اپنی قدامت پسند سلطنت کو جدید بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سنیما پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

اعتدال پسند اسلام کی ترویج کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کئی اصلاحات متعارف کروائی ہیں، جنہیں مختلف طبقات کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

جن میں خواتین کو گاڑی چلانے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت کے علاوہ سنیماؤں میں فلم دیکھنے پر پابندی کا خاتمہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -