تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دنیا کی سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری: سعودی ولی عہد بھی شامل

نیویارک: امریکی میگزین ٹائم نے رواں سال کے سو بااثر افراد کی فہرست شایع کردی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی سعودی عرب میں شان دار اصلاحات کے سبب جگہ حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائم میگزین نے 2018 کے لیے شائع کردہ مؤثر ترین افراد کی فہرست میں سعودی ولی عہد کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ، فرانسیسی صدر امانوئل میکرون، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، شمالی کوریا سپریم لیڈر کم جونگ اُن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھی شامل کرلیا ہے۔

ٹائم میگزین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں مختلف طریقوں سے معاشرے پر اثرانداز ہونے والے افراد کو منتخب کیا ہے۔ اس بار اس فہرست میں لندن کے میئر صادق خان نے بھی جگہ حاصل کرلی ہے۔ صادق خان پہلے مسلمان ہیں جنہیں لندن کے میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

رواں سال فہرست میں جگہ پانے والوں میں برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھان مارکل بھی شامل ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی نے بھی فہرست تک رسائی حاصل کی ہے جن کا پروفائل لکھتے ہوئے ایمی ایوارڈ ونر اسکرین رائٹر جوڈی اپاٹو نے انھیں کامیڈی کی ایک ایسی آواز قرار دیا ہے جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

ملالہ یوسفزئی دوسری بار دنیا کی 100بااثر شخصیات میں شامل

اس فہرست میں بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ دیپکا پڈوکون بھی شامل ہوگئی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف انڈیا کی بلکہ پوری دنیا کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ انڈین کرکٹ کے سپر اسٹار ورات کوہلی نے بھی اس بار مؤثر ترین فرد ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ٹینس کے لیجنڈ راجر فیڈرر، ناسا کی خلا باز پیگی وٹسن، ہالی ووڈ سپر اسٹار نکول کڈمین، بارباڈوس کی مشہور کی گلوکارہ ریہانا فینٹی نے بھی دنیا کے سو بااثر افراد میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -