اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے، سعودی عرب توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد آج پاکستان کا دورہ کریں گے، اطلاعات یہ ہیں کہ اُن کا جہاز شام 7 بجے پاکستان میں اترے گا اور وہ کل تک قیام کریں گے۔
سعودی ولی عہد اس دورے کے دوران مختلف معاہدے کریں گے جبکہ محمد بن سلمان ڈیم فنڈز کے لیے بھی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کےولی عہدکاپاکستان کادورہ تاریخی ہے، سعودی عرب پاکستان میں توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کرےگا۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت میں مدد سعودی ولی عہد کی پاکستان سے محبت کا عکس ہے‘ وزیراعظم
اُن کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنی کی توانائی کےشعبےمیں دلچسپی خوش آئندہے جبکہ سعودی عرب متبادل توانائی کےمنصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کاخواہش مندہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کے دورے سےدونوں ممالک کےدرمیان نئےاقتصادی دورکاآغازہوگا اور اس سے پاکستان کی توانائی کےشعبےمیں سب سے زیادہ درآمدات ہیں۔
دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کےسرمایہ کاری فورم پربھی بات ہوگی، پاک سعودی سپریم کونسل کااجلاس آج ہوگا جس میں دونوں ممالک کےسرمایہ کاری فورم کےقیام پربھی بات ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں توانائی، زراعت، دیگر شعبوں میں تعاون پربات ہوگی جبکہ گوادر میں آئل ریفائنری کی تنصیب پر بھی باپ چیت کی جائے گی علاوہ ازیں سعودی عرب نیشنل گرڈکی ٹرانسمشن لائن میں اپ گریڈنگ کاخواہش مند بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کی صدارت کریں گے
واضح رہے کہ سعودی عرب سے 19 رکنی اعلیٰ سطح وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچ گیا، وفد 2 خصوصی طیاروں میں سعودی عرب سے نورخان ایئربیس پہنچا۔ ایئر بیس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال لی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کی شاہراہوں کو سعودی ولیٔ عہد کے شان دار استقبال کے لیے سجایا گیا، خصوصی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچموں کی بہار اتر آئی ہے، جگہ جگہ عظیم الجثہ بل بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔