تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شہزاد محمد بن سلمان بڑے معاہدے کرنے مصرپہنچ گئے

قاہرہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز قاہرہ کے دورے پر پہنچے ہیں ، یہ دورہ معاشی نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں مصر کے چھٹے دورے پر ہیں جبکہ ولی عہد نامزد ہونے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔

مصر کے صدر عبدالفاتح السیسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کاصدارتی آفس میں استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس دورے میں کئی سرکاری اور پرائیویٹ ڈیل متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں سال مارچ میں مصر کا دورہ کیا تھا جو کہ تجارتی نقطہ نظر سے انتہائی اہم تھا۔ سعودی عرب مصرمیں سرمایہ کاری کرنے والا خطے کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ مصر میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں یہ دوسرے نمبرپر ہے۔

مارچ میں ہونے والے دورے میں اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدے کیے گئے تھے اور یہ سرمایہ کاری دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کا حصہ ہے۔ مصر میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں سعودی عرب 11 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

مصر کے وزیر برائے تجارت اور انڈسٹری امر نصر کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے کا دورہ مصر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

مارچ میں ہونے والے دورے میں 10 بلین امریکی ڈالر کی ڈیل طے پائی تھی جس میں وادی سینائی کے جنوبی حصے کی ترقی کرنا تھی۔ اس دورے میں مصر سعودی انویسٹ منٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا جس کے ذریعے مصر میں جاری پراجیکٹس میں سعودی عرب کی جانب سے 16 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانی تھی۔

Comments

- Advertisement -