The news is by your side.

Advertisement

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 17 نومبر کو برسبین میں ہوگا

لاہور : غیر قانونی بولنگ ایکشن کے شکار محمد حفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ سترہ نومبر کو برسبین میں ہوگا، حفیظ تیرہ نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ پر لگائی گئی ایک سالہ پابندی اب ختم ہوچکی ہے، انجری کے سبب وہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ نہیں دے پارہے تھے لیکن اب انھوں نے پی سی بی سے درخواست کرتے ہوئے آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں بولنگ ٹیسٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں آل راونڈر کے طور پر کھیلنے والے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن دو مرتبہ غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ دیکھنے کے بعد انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے مشورہ دے دیا ہے۔


مزید پڑھیں : محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار


واضح رہے کہ حمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں