The news is by your side.

Advertisement

محمد حفیظ کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاہور: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کی انجری تاحال ٹھیک نہ ہوسکی۔ دورہ انگلینڈ کے لیے ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی۔ ڈاکٹرز نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محمد حفیظ کو آرام کا مشورہ دے دیا۔

مزید پڑھیں: کرکٹر محمد حفیظ نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ دیکھنے کے بعد انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے مشورہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد محمد حفیظ کا دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ان کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی رپورٹ کے مطابق ان کی اسکل کیمپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ دورہ انگلینڈ میں حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

hafeez

محمد حفیظ انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹی 20 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے جبکہ وہ کاکول اکیڈمی میں ہونے والے بوٹ کیمپ میں بھی شرکت سے محروم رہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں