کراچی (25 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دلبرداشتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیکنیکل ایرر کا مجموعہ نظر آرہا تھا، جو اس میچ میں بھی نظر آیا۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک ایک اسپورٹس پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عثمان طارق جو آپ کا سب سے بہترین بولر ہے، اور ایسے وقت میں جب آپ نے 3آؤٹ کئے ہوئے ہیں، تو آپ کیسے اپنے مین بولر کو جس نے آتے ہی پہلے اوور میں آؤٹ بھی کیا ہے، اس سے اوور نہیں کراتے؟۔
View this post on Instagram
محمد حفیظ نے سوال کیا کہ کیا آپ آؤٹ کرکے میچ جیتیں گے یا میچ لمبا کرکے جیتیں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی یہ بات کرچکا ہوں کہ عثمان طارق یاجو آپ کا جو سب سے اچھا بولر ہے اسے آپ نے پہلے بولنگ دینی ہے، طارق جب جب آیا ہے اس نے آؤٹ کرکے دکھایا ہے، مگر آپ نے اُس کو تبدیل کردیا۔
وکرانت گپتا عثمان طارق کے فین بن گئے
حفیظ نے کہا کہ میں دوبارہ یہ بات کہنا چاہوں گا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے صحیح ٹیلنٹ کو صحیح جگہ استعمال نہیں کیا، اس کے علاوہ جو تھنک ٹینک باہر بیٹھا ہوا ہے، یہ سب ٹیکنیکل ایرر زہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


