جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ریڈ بال میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ ریڈ بال کی ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ریڈ بال اسکواڈ میں شامل کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ان کی جگہ عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث،محمد عمران جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں عثمان خان نے گزشتہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستان شاہینز وائٹ ٹیم ڈارون آسٹریلیا میں 2 ون ڈے میچوں کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے میچ ناردرن ٹیریٹری اور بنگلا دیش اے کیخلاف ہوں گے۔

محمد حارث نے آخری بار کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی۔ فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

شاہینز کے 50 اوورز کے میچز بالترتیب 4 اور 6 اگست کو ناردرن ٹیریٹری (NT) اور بنگلا دیش ‘A’ کے خلاف ہوں گے، اس سے قبل T20 سیریز 9 اگست سے شروع ہوگی، جس میں 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

گزشتہ سال پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل کھیلا تھا۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے، جب پاکستان شاہینز ڈارون آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز ریڈ بال ٹیم صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں بنگلہ دیش سے دو چار روزہ میچ کھیلنے کے لیے گزشتہ روز آسٹریلیا پہنچ گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں