کرکٹر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کرگئے، وہ لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے، محمد عرفان نے اپنے والد کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق اللہ سے ہیں اور ہم سب کو ایک دن اللہ کی طرف لوٹ جانا ہے۔
My Abbu Ji (father) has passed away. Recite Fatiha and make dua for his beautiful soul. We belong to Allah and to Him we all shall return.
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) September 16, 2016
ذرائع کے مطابق محمد عرفان کے والد دو ہفتے سے بیمار تھے، اور گزشتہ 8 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے، محمد عرفان کے والد کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بورے والا میں کی جائے گی۔