تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...
Array

روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عملدرآمد، پاکستانی عازمین کو سعودی عرب میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، محمد میاں سومرو

کراچی: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ رواں سال حج پر جانے والے عازمین کو سعودی عرب پہنچنے لے بعد امیگریشن کی ضروت نہیں ہوگی، روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ رواں سال حج پر جانے والے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مکہ پہنچیں گے، عازمین حج کی پاکستان سے ہی پری امیگریشن ہوگیم سعودی عرب پہنچنے کے بعد انہیں دستاویزات کی تصدیق کے لیے قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گا۔

اُن کاکہنا تھا کہ حجاج کرام کے واپسی کے حوالے سے بھی سعودی عرب سے بات چیت جاری ہے، روڈ ٹو مکہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کے باعث شروع ہوا ہے، اب حجاج کا کافی وقت بچے گا۔

[bs-quote quote=” اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس کی نجکاری کے حوالے سے ہیتھرو ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے دلچسپی کا اظہار کیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وفاقی وزیر برائے ہوا بازی”][/bs-quote]

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خلیجی ایئر لائنز کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر نظر ثانی کی جا رہی ہے، نئی ایوی ایشن پالیسی میں پرائیویٹ سیکٹرز کو مراعات دی گئیں جس سے نئی ایئر لائنز کو مارکیٹ میں آنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر فرانس لفتھانسا اور کویت ایئر سے پاکستانی فضائی آپریشن کی بحالی کے لئے بات چیت جاری ہے، نئی ایئر لائنز نے بھی پاکستان کے لئے آپریشن سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا، جو بہت بڑی پیشرفت ہے، اس کامطلب دنیا کا پاکستان پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔

محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس کی نجکاری کے حوالے سے ہیتھرو ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ حکومت پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بنائی جانے والی حکمت عملی تبدیل کر دی گئی، جس کے تحت پبلک سیکٹر یونٹس کا خسارہ کم کر کے انہیں منافع بخش بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتخاب کرلیا

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے میں نئے جہاز شامل ہونے جارہے ہیں ،آئندہ تین برس میں قومی ایئر لائن منافع دینے لگے گی، سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شمالی علاقہ جات کے ایئرپورٹس کو بھی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ سندھ میں سیاسی تبدیلی آئے، سیاسی جماعت ہونے کے ناطے  ہماری صرف عدالتی فیصلوں پر ہماری نظر ہے مگر اب محسوس ہوتا ہے کہ سندھ میں سیاسی تبدیلی آرہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ حیدر آباد یونیورسٹی کی زمین کے لئے بات چیت جاری ہے، سندھ حکومت حیدر آباد یونیورسٹی کے لیے زمین فراہم کرے ۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں