لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے والد بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں بالکل خیریت سے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے مجھے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا‘۔ محمد نواز نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد زریان خان رکھا ہے۔
All praise is due to Allah, I’ve been blessed with a baby boy 💙 Muhammad Zaryan Khan 💙.
Keep us in your duas 🤲 👩🏻🧔🏻👶🏻#Alhamdulillah— Muhammad Nawaz (@mnawaz94) October 21, 2020
انہوں نے عزیز و اقارب، ساتھیوں اور مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسامہ میر اور محمد عامر نے نواز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد پیش کی۔
محمد عامر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاء اللہ، میرے بھائی مبارک ہو‘۔ اسامہ میر نے محمد نواز اور تمام اہل خانہ کو ننھے مہمان کی آمد پر مبارک باد دی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد نواز فروری 2018 میں سعودی نژاد افریقی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
MashAllah MashAllah Congratulations to you and your family bro ❤️❤️❤️
— Usama Mir (@iamusamamir) October 21, 2020
تین سال قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کھیلنے کے بعد 25 سالہ آل راؤنڈر وطن واپس نہ آئے اور خاموشی سے جنوبی افریقا روانہ ہوگئے تھے جس کے چند روز بعد انہوں نے شادی کی تصدیق کی تھی۔
محمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے سعودی نژاد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کرلی۔
Mubarak @mnawaz94 brother Mashallah https://t.co/hH1c6Gye2j
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 21, 2020
پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد نواز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کا تین سال قبل کیا۔