تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

دبئی: شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بخار اور فلو سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق محمد رضوان اور شعیب ملک مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور آج آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں فائنل الیون کا حصہ ہونگے۔

گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے فلو اور بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھی کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کینگروز کے خلاف سیمی فائنل کا حصہ نہیں ہونگے تاہم دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہوں نے آج کے اہم ترین میچ کے لئے اپنی دستیابی کے لئے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز کے مطابق میچ سے قبل رسمی طور پر دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی شعیب ملک اور محمد رضوان کی آج کے میچ میں دستیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے، سوشل میڈیا سائٹس پر دونوں کھلاڑیوں کے لئے نیک جذبات کے پیغامات کی بھرمار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Jatt (@real_shoaibjatt)

 

Comments

- Advertisement -