منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

رضوان نے ‘غائب’ ہو کر جادوئی کیچ تھام لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ایوارڈ یافتہ محمد رضوان نے ‘جادوئی’ انداز میں عمران طاہر سے کیچ چرا لیا۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران عمران طاہر کے ہاتھوں میں آیا کیچ محمد رضوان نے بھاگتے ہوئے پکڑ لیا اور اس غیرمتوقع صورتحال پر فیلڈر ہکا بکا رہ گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی جسے لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایڈٹنگ کر کے محمد رضوان کو غائب کیا گیا اور وہ عین اس وقت نمودار ہوئے جب عمران طاہر کیچ کے لیے ہاتھ کھول چکے تھے۔

اسی اثناء میں محمد رضوان لپکتے ہوئے بال کو ہاتھوں میں تھام لیتے ہیں اور فیلڈر اچانک رضوان کے پہنچنے پر ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں