اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

محمد رضوان منفرد منفی ریکارڈ بنانے والے پہلے کپتان بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے ہرایا مگر اس میچ میں محمد رضوان بطور کپتان ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔

ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے 184 رنز کے ہدف میں پاکستانی ٹیم 172 رنز پر محدود رہی۔ اس میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے ٹاپ اسکورر کپتان محمد رضوان رہے جنہوں نے 74 رنز بنائے لیکن یہ رنز ٹیم کے جیت کے کیا کام آتے الٹا ایک منفی ریکارڈ میں شریک کار بنا گئے۔

محمد رضوان نے اس میچ میں 62 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری بنانے کے لیے 50 سے زائد گیندیں کھیلیں۔ انہوں نے یہ نصف سنچری 52 گیندوں میں مکمل کی، جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی سست ترین نصف سنچری ہے۔

- Advertisement -

تاہم بطور کپتان وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں نصف سنچری بنانے کے لیے 50 سے زائد گیندیں کھیلیں اور سب سے سست رفتاری سے نصف سنچری بنانے والے کپتان بن گئے۔

ٹی 20 کی تاریخ میں سست ترین نصف سنچری بنانے کی فہرست میں ٹاپ پر اسکاٹ لینڈ کے بلے باز ریان واٹسن ہیں جنہوں نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں کینیا کے خلاف 54 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

بھارت کے سابق اوپنر اور موجودہ کوچ گوتم گمبھیر نے 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 54 گیندوں پر نصف سنچری مکمل اس ریکارڈ میں شریک ہوئے تھے۔

پاکستانی بلے باز شعیب خان نے بھی 2008 میں زمبابوے کے خلاف 53 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور وہ سست ترین نصف سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بنے تھے۔ اب رضوان نے 52 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر اس کلب کو جوائن کر لیا ہے۔

تاہم محمد رضوان اس لحاظ سے یہ منفی ریکارڈ بنانے والے اکلوتے کھلاڑی ہیں کہ دیگر مذکورہ دیگر بیٹرز نے صرف کھلاڑی کے طور یہ منفی ریکارڈ بنایا، مگر محمد رضوان نے بطور کپتان یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یوں وہ سست ترین نصف سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

پہلے ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم نے کیا غلطیاں دہرائیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں