تازہ ترین

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

سرفراز کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھلانے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ محمد رضوان کا انکشاف

سابق کپتان سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کے حالیہ دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں کھلانے کا مشورہ کس نے دیا تھا محمد رضوان نے اس کا انکشاف کردیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے حالیہ دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے ذریعے 4 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انہوں نے ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں جڑ کر اپنی واپسی کو درست ثابت کیا تھا۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

سرفراز احمد کو آؤٹ آف فارم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا۔ سیریز کے دو ماہ بعد محمد رضوان نے انکشاف کردیا ہے کہ سرفراز کو کس کے مشورے پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھلائی گئی۔

ایک نجی کرکٹ ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد رضوان نے انکشاف کیا کہ میری فارم اچھی نہیں تھی اس لیے میں نے ہی ٹیم منیجمنٹ کو مشورہ دیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو کم بیک کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیریز سے پہلے ہی ساتھی کرکٹرز سے مشورہ کر رہے تھے کہ مجھ سے پرفارم نہیں ہو رہا، میرا حق نہیں بنتا کہ ٹیسٹ میچ کھیلوں، جس پر جواب ملا کہ اس طرح کا وقت تو ہر کسی کے کیریئر میں آتا ہے،پرفارمنس ایسی بری بھی نہیں کہ آپ نہ کھیلو لیکن میں نے ٹیم منیجمنٹ کو قائل کیا کہ میرا حق نہیں بن رہا جب کہ سرفراز احمد ایک عرصے سے محنت اور پرفارم کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان کو موقع دینا چاہیے۔

محمد رضوان نے ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ خوشی ہوئی کہ انھوں نے کارکردگی دکھائی، اگر میں کسی کا بیٹا ہوں تو وہ بھی کسی کا بیٹا اور بھائی ہے۔ پاکستان کیلیے جو بہتر پرفارم کرے وہی اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کا 4 سال بعد شاندار کم بیک، 3 ففٹی، ایک سنچری بنادی

وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے ایک نظام بنایا ہے تو میرا خفا ہونے کا حق نہیں بنتا، سرفراز نے میچ میں شکست سے بھی بچایا، شاید اسی لیے اللہ نے یہ بات میرے دل میں ڈالی تھی۔

Comments