The news is by your side.

Advertisement

کیویز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، محمد رضوان قیادت کریں گے

لاہور : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کےلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اسکواڈ میں سرفراز احمد اور شاداب خان بھی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچ کےلیے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کپتان اور ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے اظہر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عابد علی، شان مسعود اور فواد عالم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

بابر اعظم کے باہر ہونے کے باعث عمران بٹ کو متبادل کے طور اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بولرز میں سہیل خان، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیم کیلئے بری خبر! کپتان بابراعظم ٹیسٹ میچ سے بھی باہر

ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم شدید انجری کے باعث پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوئے اور اب ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی باہر ہوگئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں