کرائسٹ چرچ: ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد رضوان کی ٹاپ فارم جاری ہے، اور انہوں نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مایہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جگہ ٹیم کی ذمے داریاں سنبھالنے والے ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد رضوان کی ٹاپ فارم جاری ہے، آج کیویز کے خلاف انہوں نے مسلسل تیسری اننگز میں نصف سینچری بناتے ہوئے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف دو اور نیوزی لینڈ کےخلاف تین نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دیا گیا تھا ۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1344923836278575105?s=20
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


